نواز فیملی کیخلاف ریفرنس دائر‘ اثاثے منجمد‘ سفر پر پابندی کی سفارش

لاہور(نیوزلائن)قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس نیب ہیڈکوارٹر بھجوا دیئے ہیں، ریجنل بورڈ نے نوازشریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ریجنل بورڈ لاہور نے تمام فیصلوں کی منظوری دے کر معاملہ نیب ہیڈکوارٹر بھجوایا ہے، نیب لاہور نے سفارش کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں، نیب لاہور نے 15 روزپہلےشریف فیملی کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کر چکا ہے۔ نیب لاہور نے سفارش کی ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام منقولہ و غیرمنقولہ اثاثے منجمد کر کے انکا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے، اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے، نیب راولپنڈی نےشریف خاندان کیخلاف عزیزیہ مل ریفرنس کی منظوری دےدی۔ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ریفرنس بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی طرف سے بھی جلد کارروائی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد باقاعدہ ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا جائیگا۔ دوسری جاب نیب راولپنڈی نے بھی شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز تیار کر لئے۔ نیب ذرائع کے مطابق شریف خاندان کیخلاف 16 آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز کے ریفرنسز تیار کئے گئے جو ہیڈاکورٹرز بھجوا دیئے، چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے 5 ستمبرکو اجلاس طلب کر لیا، نیب حکام اجلاس میں چاروں ریفرنسز کا حتمی جائزہ لیں گے جبکہ یہ ریفرنسز 7 ستمبر کو دائر کیے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment