نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ (نیوزلائن) یواے ای کے شیر کرائسٹ چرچ میں ڈھیر ہوگئے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ، میچ کے چوتھے روز پاکستان نے ایک سوانتیس رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 171 رنز بنا کر آؤٹ گئی ۔ سہیل خان چالیس رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ اسد شفیق سترہ اور راحت علی دو رنز بنا سکے ، ٹرینٹ بولٹ ، نیل ویگنر اور ٹم ساؤتھی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔ ایک سو پانچ رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز کی پہلی وکٹ انیس کے سکور پر گری ۔ اوپنر ٹام لیتھم نو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ کین ولیم سن اور جیت راول نے دوسری وکٹ کی شراکت میں پچاسی رنز کا اضافہ کیا ۔ کپتان ولیم سن اکسٹھ رنز بنا کر اظہر علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے ۔ جیت راول نے یاسر شاہ کو چوکا لگا کر نیوزی لینڈ کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ ڈیبیو میچ میں سات وکٹیں اڑانے پر کولن گرینڈ ہوم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Related posts