ن لیگ نے اشتہاری ملزم کو میئر فیصل آباد کا امیدوار بنا دیا


rzaq
فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد کیا گیا امیدوار برائے سٹی میئر اشتہاری ملزم نکلا۔اشتہاری ملزم بھی فیصل آباد پولیس کا ہے اور اسے عدالت نے باضابطہ اشتہاری قرار دیا ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اشتہاری ملزم محمد رزاق ملک کو امیدواربھی فیصل آباد کے میئر کیلئے نامزد کیا ہے۔ اشتہاری ملزم کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے سے انتخابی عمل اور ریٹرننگ آفیسر کی اہلیت مشکوک ہو رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی انتخابی کمیٹی کی قابلیت پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔رزاق ملک کا تعلق وزیر قانون رانا ثناء اللہ گروپ سے ہے جبکہ ان کے اشتہاری ہونے اور اشتہاری ملزم ہونے کے باوجود اس کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کا انکشاف کیا ہے مسلم لیگ ن سے ہی تعلق رکھنے والے چوہدری شیر علی گروپ کے امیدوار برائے میئر شیراز کاہلوں نے۔ یہ انکشاف انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اشتہاری ملزم کو میئر کا امیدوار نامزد کرکے فیصل آباد کے شہریوں پر ظلم ڈھایا گیا ہے۔ فیصل آباد کے غیور عوام ان کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ رزاق ملک کو ن لیگ کا ٹکٹ دے کر پارٹی کی کریڈبیلٹی متاثر نہ کریں اور ٹکٹ پارٹی کے ورکر اور شفاف شخصیت رکھنے والوں کو ہی جاری کیا جائے۔

Related posts