وزیراعظم فارغ‘ کابینہ تحلیل‘ نوازشریف کی پارٹی صدارت بھی ختم

اسلام آباد(نیوزلائن)سپریم کورٹ سے نااہل ہوتے ہی میاں نواز شریف وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوگئے ہیں جبکہ ان کی کابینہ بھی تحلیل اور تمام وزراء اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔حکومتی امور اب صدر مملکت دیکھیں گے جبکہ اسمبلی کو نیا قائد ایوان چننے کا موقع بھی صدر مملکت ہی فراہم کریں گے اس کیلئے اسمبلی اجلاس صدر مملکت ہی بلائیں گے۔ صدر مملکت ہنگامی حالات کے پیش نظر عبوری وزیراعظم بھی نامزد کرسکتے ہیں۔دوسری جانب میاں نواز مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے قواعد کی رو سے پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے اہل نہ ہونے والا پارٹی عہدہ رکھنے کیلئے بھی اہل نہیں ہو سکتا۔اسی قانون کی وجہ سے سپریم کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے فارغ ہو گئے ہیں اور پارٹی کی سربراہی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کو مل گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment