وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری شروع کرنے پر تیار


اسلام آباد (نیوزلائن) وفاقی حکومت نئی مردم شماری کا عمل پندرہ مارچ سے شروع کرنے کیلئے تیار ہوگئی ، مردم شماری دو ماہ میں مکمل کرنے کی سمری حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دی گئی ۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کرانے کا عمل شروع کرنے سے متعلق غیر رسمی مشاورت مکمل کر لی ہے ، مردم شماری 15 مارچ سے شروع کرنے کی سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 15مارچ سے مردم شماری کروانے کے لیے تیار ہے ۔ وفاقی حکومت نے صوبوں سے غیر رسمی مشاورت بھی کر لی ہے ۔ مردم شماری 15مارچ سے شروع ہو کر دو ماہ میں مکمل ہوگی ۔ مشترکہ مفادات کونسل مردم شماری کروانے کی حتمی منظوری دے گی ۔

Related posts