ویرات کوہلی سال کے سب سے کامیاب بلے باز

virat-kohliلاہور (نیوزلائن)بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سال2016 ء کے سب سے کامیاب بلے باز بن گئے۔انہوں نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں مجموعی طورپر2492رنزبنائے جن میں سے ٹیسٹ کرکٹ میں 1112،ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 739اورٹی ٹونٹی کرکٹ میں 641رنزبنائے۔دوسرے نمبرپرانگلینڈکے جوئے روٹ نے2399رنزبنائے جن میں سے ٹیسٹ کرکٹ میں 1306،ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 796اورٹی ٹونٹی کرکٹ میں 297رنزبنائے۔تیسرے نمبرپر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے2186رنزبنائے جن میں سے ٹیسٹ کرکٹ میں 560،ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 1388اورٹی ٹونٹی کرکٹ میں 238رنزبنائے

Related posts