پانامالیکس : پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچا ٗبلاول

اسلام آباد (نیوز لائن)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پانامالیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانامالیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام تباہ ہوگیا ہے، سب کو متحد ہو کر اسے درست کرناچاہیے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ یوٹرن والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، سر چکرا جاتا ہے۔

Related posts