ترک صدر کا خطاب: تحریک انصاف پارلیمنٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریگی


imran-khan02تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کسی پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔
تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے لیے ہمارے دل میں بے حد احترام ہے تاہم متازعہ وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے اور اس حوالے سے ترک سفیر سے ملاقات میں اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ جہانگیر ترین نے پیش گوئی کی کہ نوازشریف آئندہ سال تک وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہیں گے۔

Related posts