پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نیوزلائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاسی حالات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر گہری نظر ہے، حکمران جماعت پانامہ جے آئی ٹی کے معاملے پر ہر روز نیا پتہ پھینک رہی ہے لیکن ہر چال اور تدبیر ان کے اپنے گلے پڑ رہی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءایک منصوبے کے تحت آنکھوں پر پٹی باندھ کر جے آئی ٹی کیخلاف بیانات داغ رہے ہیں جس ے ان کا اصل چہر ہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پہلے دن ہی کہہ چکا ہوں کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا ہے اور یہ کسی صورت بھی اس سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزراءنے ریاست کا حلف اٹھایا ہے لیکن بد قسمتی سے سار ے وزراءاپنی قیادت کی کرپشن بچانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ دوسروں پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگاکر پگڑیاںں اچھالنے والے اربوں کی کرپشن پر آج خود پکڑ میںآ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان اور وزراءایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسی فضاءکو فروغ دے رہے ہیںجس سے افرا تفری کا گماں ہوں لیکن عوام ان کی کسی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے ججوں کی کارروائی کے دوران مسلم لیگ ن کے وزراءکی زبان بہت ہتک آمیز تھی اور جب جے آئی ٹی کی کارروائی شروع ہوئی تو ابتدا میں انہوں نے مٹھائی بانٹی لیکن جب ان سے سوالوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ان لوگوںکو پتہ چلا کہ آخر ہوا کیا ہے تو ان لوگوں نے شور کرنا شروع کر دیا اور اس کیس کو سازش کہنا شروع کر داب یہ مانیں یا نہ مانیں

Related posts

Leave a Comment