پانامہ کیس، آخری قانونی جنگ کے لئے شریف فیملی کی تیاری مکمل

اسلام آباد(نیوزلائن) جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پانامہ کیس کا فیصلہ کن مرحلہ آ گیا، پیر سے سپریم کورٹ میں پھر سماعت ہو گی، آخری قانونی جنگ کے لئے شریف خاندان نے بھرپور تیاری کر لی، وزیر اعظم اور ان کے بچوں کا دفاع چوٹی کے اٹھارہ وکلاء مل کر کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی پیروی چھ رکنی وکلاء پینل کرے گا۔ ان میں مخدوم علی خان، خواجہ حارث، خرم ہاشمی، فیصل نقوی، سرمد ہانی اور مصطفیٰ مرزا شامل ہیں۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مقدمات کی پیروی شاہد حامد، عائشہ حامد اور رفاقت حسین شاہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز نے بھی جے آئی ٹی کی رپورٹ کا سپریم کورٹ میں بھرپور دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ، سید رفاقت حسین، ملک غلام شبیر، ندیم شہزاد ہاشمی، اسد لدا، ذیشان ہاشمی، عتیرہ اکرام، طارق بشیر اور شکیل مغل ان کا دفاع کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment