پانامہ کیس‘ جے آئی ٹی آج سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروائے گی


اسلام آباد(نیوزلائن)پانامہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر رہی ہے۔ پانچ مئی کو اپنی تشکیل کے بعد آٹھ مئی سے جے آئی ٹی نے کام کا باضابطہ آغاز کیا تھا۔ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کے دوران ایس ای سی پی‘ ایف آئی اے‘ ایف بی آر‘ الیکشن کمیشن‘ نیب سے شریف کے اثاثہ جات‘ گوشواروں‘ کمپنیوں‘ سابقہ تحقیقات کے حوالے سے ریکارڈ اکٹھا کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ مریم نواز‘ حسین نواز‘ حسن نواز‘ کیپٹن صفدر‘ اسحاق ڈارکے علاوہ مختلف اداروں کے سربراہان اور نمائندوں کے بیانات ریکارڈ کئے اور ان سے دستاویزی ثبوت حاصل کئے۔جے آئی ٹی میں آخری پیشی چیئرمین نیب کی ہوئی اس پیشی کے بعد سے ابھی تک چیئرمین نیب خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دیدی ہے اور آج سپریم کورٹ میں پیش کردے گی۔

Related posts

Leave a Comment