پانچ سال کیلئے حکمرانوں کے چناؤ کیلئے ملک بھر میں پولنگ شروع


اسلام آباد(نیوزلائن)ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کے 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹرز اگلے پانچ سال کیلئے اپنے حکمرانوں کا چناؤ کرنے کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ کا آغاز پرامن طریقے سے ہوا اور ملک میں کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ قومی اسمبلی کی 270اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں کیلئے پولنگ ہورہی ہے۔ قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 103اور این اے 60میں الیکشن ملتوی کیا جا چکا ہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 6نشستوں پر الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر پیپلزپارٹی کے میر شبیر خاں بجارانی بلا مقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں۔

Related posts