پاک امریکہ نالج کو ریڈ ور : 10سالوں میں 10ہزار پی ایچ ڈی

scholarship_1457180385پاکستا ن امریکہ نالج کو رئیڈار پاکستان اور امریکہ کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم قدم ہے جس سے اگلے دس سالوں میں 10000 پی ایچ ڈی اسکالر تیار کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے امریکہ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان نالج کورئیڈار سے دونوں ممالک کے لوگوں کو آپس میں بہتر تعلقات قائم کرنے کا مو قع ملے گا احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان نالج کورئیڈار سے پاکستان میں پی ایچ ڈی ایز اسکالرز کی کمی کو پورا کرسکے گاحکومت اعلی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور اسی لئے پاکستان کے ہر ضلع میں یو نیورسٹی کے قیام کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ پسماندہ علاقوں میں رہنے والے بھی تعلیم حاصل کر سکیں پاکستان کی معیشت میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سہولیات میسر کرنے کے لئے ڈے کئیر سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ پاکستان انجینئرنگ کونسل ایک ایسا پروگرام بنا رہی ہے جس سے خواتین گھر میں بیٹھ کر کام کر سکتی ہے۔

Related posts