پاکستان میں بلاول‘ آصفہ‘ بختاور اکٹھے نہیں رہیں گے

download-1چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور انکی دونوں بہنوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکیورٹی خدشات کے باعث اکٹھے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ آئندہ وہ الگ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے۔
نیوزلائن کے مطابق بلاول بھٹو ،بختاور اور آصفہ نے سکیورٹی اداروں کی ہدایت پر فضائی سفر کے سوا ملک کے اندر کسی بھی منزل کی طرف جاتے ہوئے ایک ہی سواری پر اکٹھے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ایک ہی مقام پر جانا مقصود ہو گا تو تینوں الگ الگ سواریوں پر اور الگ الگ راستوں سے مختلف اوقات میں اس مقام پر پہنچیں گے۔ آصفہ بھٹو پیر کو کراچی سے بلاول ہاؤس لاہور آئیں پھر گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے گھر اظہار تعزیت کیلئے اکیلی ہی گئیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو بھی آئندہ چند روز میں اکیلے ہی جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے لاہور آئیں گے

Related posts