پاکستان ‘ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے میچ شروع ہونا تھا تاہم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بارش ہوگئی جس کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔ مصباح الیون انگلینڈ کے خلاف 2-2 سے سیریز برابر کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو بچھاڑ کر پراعتماد ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کرنے کو بے تاب ہیں۔
ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ بولنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے جب کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی میزبان ٹیم کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں جب کہ بیٹنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کے پاس کپتان مصباح الحق، یونس خان، اظہر علی اور اسد شفیق جیسے قابل بھروسہ کھلاڑی موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں بابراعظم، سمیع اسلم، شرجیل خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، عمران خان، یاسر شاہ اور سہیل خان شامل ہیں۔
دوسری جانب کیویز اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن ، ٹرینڈ بولٹ، میٹ ہینری، جیمز نیشام، ٹم ساؤتھی، جیمز ٹیلر، کولن ڈی گرینڈہوم، ٹوڈ ایسٹل، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، جیٹ راول، نیل ویگنر اور بی ٹی والٹنگ شامل ہیں۔

Related posts