پاکستان نے بھارت کوعبرت ناک شکست دیدی

دہلی(نیوزلائن) دہلی میں ہونے والی تیسری ساوتھ ایشیئن فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو عبرت ناک شکست دی،پاکستانی ٹیم نےبھارت کے خلاف 9گول کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف پر جوش انداز میں میچ کا آغاز کیا اور ہر پلیئر نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا۔بھارت کے خلاف مبشر نے 3،گوہر علی اور سعد نے 2-2گول کیے جبکہ عباس رانا اور احد نے 1,1 گول کیا۔پاکستانی فٹبالرز نے بھارتی پلیئرز کی ایک نہ چلنے دی اور یکے بعد دیگرے گول کرتے گئے۔ پاکستانی ٹیم نے بھارت کی ہیٹرک کو بھی ناکام کردیا اور تیسری ساوتھ ایشیئن فٹ بال چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی۔

Related posts