اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان نے 4ماہ میں مزید 3ارب ڈالر کا قرض لے لیا ہے تاہم نئے قرض کا زیادہ حصہ زرمبادلہ کے ذخائر لانے اور بجٹ کی تیاری میں خرچ ہو جائے گا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے عرصے میں غیرملکی امداد کا حجم 2.95ارب ڈالر تھا تاہم حکومت نے 2.2بلین ڈالر کا مزید قرض حاصل کر لیا ہے۔ اس میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی قرضے اس صورت میں مفید ثابت ہوتے ہیں جب انھیں کسی ایسی جگہ استعمال کیا جائے جہاں سے آمدنی ہو اور قرضوں کی واپسی میں مدد مل سکے۔ گزشتہ ساڑھے 3سال کے عرصے میں غیرملکی قرضوں کے حصول کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Related posts
-
Government invalidate license of 280 registered NGOs
Government invalidate license of 280 registered NGOs NEWS Line:- ISLAMABAD:- Government turned down license of 280... -
Sikh Heritage Museum be established in Faisalabad
Sikh Heritage Museum be established in Faisalabad AHMED YASEEN:- FAISALABAD:- Punjab Government has decided to establish... -
NAB Arrested PTI senior minister Punjab Aleem Khan
NAB Arrested PTI senior minister Punjab Aleem Khan NEWS LINE:- LAHORE:- National Accountability Bureau arrested PTI...