پاکستان کا مہنگا ترین شہر


اسلام آباد (نیوزلائن)میانوالی کو ملک کا سب سے مہنگاترین شہر قرار دیا گیا ہے کیونکہ ماہ اکتوبر میں اس شہر میں سب سے زیادہ قیمتوں کی افراط زر ریکارڈ کی گئی ۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی افراط زر کے حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے چالیس بڑے شہروں میں سے 18 کو سب سے زیادہ مہنگائی والے شہروں میں شمار کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ 22 کو کم مہنگائی والے شہروں میں دیکھا گیا ہے یہ درجہ بندی اکتوبر میں کی گئی ۔ اس عرصے کے دوران میانوالی ملک کا سب سے مہنگا شہر رہا کیونکہ اس میں عمومی افراط زر 10.5 فیصد نوٹ کی گئی ۔سب سے کم افراط زر مٹی ٹاؤن میں کی گئی ۔

Related posts