پاکستان کبڈی سپرلیگ کرانے کااعلان

kbdiپاکستان کبڈی فیڈریشن نے پاکستان کبڈی سپرلیگ کرانے کااعلان کردیاہے ملک کی تاریخ میں پہلی بارمنعقد ہونیو الے کبڈی سپرلیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کوتین لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔سوسے زائد کھلاڑی پانچ مختلف ٹیموں میں شامل ہونگے۔سپر لیگ فروری مارچ میں اسلام آباد میں ہوں گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نے اس سلسلے میں بتایاکہ اگلے ماہ کھلارْیوں کوان کی صلاحیتوں کے بل بوتے پرپشاور، لاہور،کراچی ،آسلام ابادوکوئٹہ ناموں پرمقرر ٹیموں میں شامل کیاجائے گاپہلی سپرکبڈی لیگ کوہم نے مکمل طورپرسپانسرڈ کیاہے کامیابی کے بعددوسری سپرکبڈی لیگ میں ٹیموں کواداروں کے ناموں پربنایاجائے گا۔فنڈز مزید آئے توغیرملکی کھلاڑیوں کوبھی شامل کرنے کاارادہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ بھارت میں کھیلئے گئے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کاافسوس ہے تاہم حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ورلڈ کبڈی فیڈریشن نے ایونٹ پاکستان منتقل کرنے کافیصلہ بھی کیاتھا تاہم چونکہ ایونٹ پرتیس کروڑ کاتک خرچہ آتاہے اس آفر کوہم نے شکریہ کے سے مسترد کردیاتھا۔

Related posts