پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہنچتے ہی نیوزی لینڈ میں زلزلہ‘ کھلاڑی پریشان

nzنیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.4 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔امریکی جیولیو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دور شمال مشرق 91 کلومیٹر اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم اور ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنے ہوٹل سے باہر آگئے۔
نیوز ی لینڈ میں 7.4کی شدت سے آنے والے زلزلے سے دورے پر جانے والی پاکستانی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں میں بھی بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کے بعد ہوٹل سے باہر نکل آئے اور دعائیں مانگنا شروع کر دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے بہت شدید تھے اور انھیں بہت زیادہ خوف کا سامنا رہا۔

Related posts