پاک بحریہ نے 41انسانی جانوں کو بچا لیا

کراچی(نیوزلائن)بحری قزاقی کی بیخ کنی کے مشن پر تعینات پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے گلف آف عدن میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالملکی ٹاسک فورس ون فائیو ون کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور شعیب کر رہے ہیں، سوکوٹرا آئز لینڈ سے 30 ناٹیکل مائل شمال مغرب میں ڈوبنے والی یمن کی کشتی میں 60 افراد سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ہیڈ کوارٹرکمبائنڈ ٹاسک فورس 151 نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا جس کی نگرانی پی این ایس شمشیر نے کی۔ سرچ اینڈ ریسکیو کے نتیجے میں 41 قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا گیا۔

Related posts