پاک بھارت سیریز میں مودی سرکار بڑی رکاوٹ

لاہور(نیوزلائن) شہریار خان کی چار ماہ بعد ۡقذافی سٹیڈیم میں دھواں دار پریس کانفرنس کرتے میں پاک بھارت سیریز میں مودی سرکار کو بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ شہریار خان نے کہا کہ بھارت سے غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کو تیار ہیں۔ سیریز نہ ہونے پر نقصان کا ازالہ ملنا چاہئے۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کم ازکم ایک سال مزید ٹیم کی کپتانی کریں۔ سلیکٹرز کے کام میں کبھی مداخلت نہیں کی۔ شہریار خان کو پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کی امید دکھائی نہیں دیتی۔ کہتے ہیں بھارتی بورڈ پاکستان یا متحدہ عرب امارات میں اپنی ٹیم نہیں بھجوانا چاہتا۔
شہریار خان کہتے ہیں ہم بھارت کیساتھ کھیلنے کو تیار ہی۔ بی سی سی آئی کے انکار پر آئی سی سی کی زنجیر عدل ہلائیں گے۔ مصباح الحق کو مزید ایک برس کپتانی کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

Related posts