پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں 29نومبر کو مقابل ہونگی

crikانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ سیریز میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے معاملہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے سپرد کر دیا۔آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق معاملے کو ایونٹ ٹینیکل کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے جس پر کمیٹی جتنا ممکن ہو جلدی فیصلہ کرےگی اور اس کو اعلامیے کے ذریعے میڈیا کو کردیا جائےگا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور انڈیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز رواں سال اکتوبر سے قبل ہونا تھی تاہم بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو سیریز کو کسی غیرجانب دار مقام پر کھیلنے کی پیشکش سے آگاہ نہیں کیاپاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان سیریز اس لیے طے کی گئی تھی کہ ورلڈ کپ 2017 میں ٹیموں کا انتخاب ہوجائے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق فروری 2017 سے قبل سرفہرست 4 ٹیمیں ویمن ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گے جبکہ دیگر چار ٹیمیں کوالیفائنگ مرحلے سے گزر کرسامنے آئیں گی جس کا انعقاد فروری 2017 میں ہوگا۔پی سی بی اہلکار نے امید کا اظہار کیا کہ بھارتی کی جانب سے کھیلنے سے انکار کی صورت میں پاکستان کو 6 پوائنٹس حاصل ہوں گے۔آئی سی سی کی درجہ بندی میں بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے ¾ پاکستان کا 8 پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر ہے اور اگر پاکستان کو 6 پوائنٹس مل گئے تو دونوں ٹیموں کو براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔پاکستان اور انڈیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ایک مقابلہ 29 نومبر کو طے ہے جو تھائی لینڈ میں ایشیا کپ کے دوران کھیلا جائےگا۔

Related posts