پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی سربراہی کیلئے ن لیگی امیدوار فائنل

اسلام آباد(نیوز لائن)وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام شہروں میں مئیر اور چیئرمین ضلع کونسل کے پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کیا گیا۔نیوز لائن کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں نواز شریف تمام اضلاع کے رہنماؤں سے میئر و چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں بارے مشاورت کی۔ لاہور‘ فیصل آباد‘ سرگودھا‘گوجرانوالہ‘ راولپنڈی‘ ساہیوال‘ ملتان‘ بہاولپور‘جھنگ‘ چنیوٹ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ گجرات‘ مڈی بہاؤالدین‘ سیالکوٹ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں چیئرمین ضلع کونسل‘ میئر‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی کیلئے موزوں شخصیات کو فائنل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے لاہور‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ راولپنڈی‘ ملتان‘ سرگودھا‘ رحیم یار خان‘ جھنگ‘ سیالکوٹ سمیت متعدد شہروں میں موجود پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بلدیاتی الیکشن کیلئے فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا اور میئر و چیئرمین ضلع کونسل کیلئے ان کی نامزد کردہ شخصیات کو حتمی قرار دیا۔ نیوز لائن کے مطابق گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر خرم دسگیر کے والد غلام دستگیر‘ فیصل آباد میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی‘ جھنگ میں ایم این اے شیخ وقاص اکرم کے والد شیخ اکرم‘ سیالکوٹ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف‘ حافظ آباد میں وزیر مملکت سائرہ افضل کے والد افضل تارڑ‘ نارووال میں احسن اقبال‘ شیخوپورہ میں برجیس طاہر‘ ننکانہ ساحب میں رانا تنویر رحیم یار خان میں چوہدری جعفر کو بلدیاتی الیکشن کیلئے فری ہینڈ دینے اور ان کی مشاورت و نامزدگیوں کو فائنل کرنے کی ہدائت کی۔نیوز لائن کے مطابق صوبے کے تمام شہروں‘ اضلاع اور تحصیلوں میں پارٹی کے امیدواروں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور ایک دو روز میں ان کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

Related posts