پنجاب میں کالعدم تنظیمیں دوبارہ منظم


download-1
اسلام آباد(رانا حامد)پنجاب میں کالعدم تنظیموں نے نئی صف بندی کرلی۔وطن عزیز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کو ملک دشمن قوتوں کی امداد بھی حاصل ہے۔صوبے کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ یہ خدشات اور اطلاعات پنجاب حکومت کو دی ہیں ملکی حساس اداروں اور ساتھ ہی پنجاب حکومت کی امداد کرنے والوں اور تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیوز لائن کی مطابق پنجاب حکومت کو بعض حساس اداروں کی طرف سے رپورٹس ملی ہیں کہ صوبے میں کالعدم تنظیمیں کسی بھی طرح کی کارروائی کر سکتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صوبے میں کالعدم تنظیمیں دوبارہ منظم ہو رہی ہیں اور اپنی جمعیت کو منظم کر رہی ہیں۔
download-2
یہ بھی خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ ان کالعدم تنظیموں کو ملک دشمن بیرونی و اندرونی عناصر کی حمائت بھی حاصل ہے۔ملک دشمنی میں ملوث ان تنظیموں کے بارے میں یہ اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں انہیں بعض سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ان کے ٹھکانے موجود ہونے کی رپورٹس بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق حساس اداروں کی ان رپورٹس کی روشنی میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ پولیس و انتظامی حکام کو ان کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

Related posts