پنجاب کراٹے کلب کی مارشل آرٹ مقابلوں میں پہلی پوزیشن


فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول منعقد ہوا جس میں پنجاب کراٹے کلب کی ٹیم نے 88پوائنٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یوتھ کراٹے اکیڈمی 86پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور نیشنل ایگل کراٹے کلب اورشاہین کراٹے کلب جڑانوالہ نے ‘55 55پوائنٹ حاصل کرکے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چےئرمین مارشل آرٹ چوہدری محمد ارشد گجراس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری جنرل ماجد بٹ،سیکرٹری جنرل ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک اور دیگر کے علاوہ شائقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں سے ٹیموں نے شرکت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔چوہدری ارشد گجر نے مقابلوں کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مارشل آرٹس ایک فن ہے جس میں کھلاڑیوں کی مہارت قابل دید ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ مارشل آرٹس کی ترویج وترقی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جارہا ہے۔سیکرٹری جنرل ماجدبٹ اور سیکرٹری جنرل ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک نے مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کومبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیل کے مزید فروغ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related posts