پنجاب کے 15 اضلاع کی صوبائی کابینہ میں نمائندگی ہی نہیں

سرگودھا(نیوزلائن) پنجاب کابینہ میں 32 وزراء ہونے کے باوجود صوبہ کے 15 اضلاع کی صوبائی کابینہ میں نمائندگی ہی نہیں رہی، سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 15 اضلاع جن میں گجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، ننکانہ صاحب، بھکر، خانیوال، راجن پور، چنیوٹ، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں، تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اس پالیسی پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ساڑھے تین سال کے بعد نئے وزراء کی نئی فوج بھرتی تو کی ہے مگر زراء کی تعداد 32 ہو جانے کے بعد 36 اضلاع میں سے 15 کو نمائندگی ہی نہ دی جانا ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ گجرانوالہ، گجرات اور سرگودھا سمیت دیگر بڑے اضلاع سے وزراء شامل نہ کرنے سے آئندہ الیکشن 2018 میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related posts