پولیس خدمت مرکز کا افتتاح‘ عوام کو 13سہولیات ایک ہی جگہ فراہم


فیصل آباد(نیوزلائن)ریجنل پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے پولیس خدمت مرکز بالمقابل مین گیٹ زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کردیا۔اس موقع پرسی پی او اطہر اسماعیل، ایس ایس پی آپریشنزرانا محمد معصوم ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن توصیف حیدر، ایس پی لائل پور ٹائون احمد محی الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر آر پی او فیصل آبادبلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ آئی جی کے حکم پرپولیس خدمت مرکزمیں عوام کو ایک چھت کے نیچے 13سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وقت کی بچت ہو اور عوام کاکام جلد پایا تکمیل تک پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دینے اور عوام وپولیس کے مابین دوستی اور مضبوط تعلق قائم کرنے کے لیے فیصل آباد میں خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔سی پی او اطہر اسماعیل نے بتایا کہ خدمت مرکز کے پانچ کاؤنٹرز پر شہریوں کو دستاویزات گم ہونے کی صورت میں پولیس رپورٹ،خواتین پر تشددکے حوالے سے قانونی رہنمائی،بیرون ملک جانے کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ،جنرل پولیس ویریفیکیشن(تصدیقی فارم)،اندراج گھریلو ملازمین وکرایہ داران،نقل ایف آئی آر، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ،ڈرائیونگ لرنر پرمٹ،تجدیدڈرائیونگ لائسنس،وہیکل کلیرنس سرٹیفیکیٹ اور کسی بھی قسم کی قانونی رہنمائی و جرم کی اطلاع کے لیے خدمت سنٹر پر رہنمائی شامل ہے ، پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہری آٹو ٹوکن مشین سے ٹوکن حاصل کرکے مطلوبہ امور انجام دے سکیں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.