پیمر انڈین ڈی ٹی ایچ بند کروانے میں ناکام‘ اربوں کا زرمبادلہ کھوہ کھاتے

اسلام آباد(نیوزلائن)پیمرااپنے دعووں کے برعکس انڈین ڈی ٹی ایچ بند کروانے اورالیکٹرانک میڈیا کے معاملات کو قانون کے دائرے میں لانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔چیئرمین پیمرا نے اعلانات تو خوب کئے تھے اور ان کی طرف سے احکامات بھی جاری ہوتے رہے مگر عملی طور پر اس کے نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ نیوزلائن کے مطابق ملک بھر میں انڈین ڈی ٹی ایچ کی کھلے عام فروخت اور سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ پیمرا حکام نے ابتدا میں چند ایک چھاپے مارے مگر پھر جھاگ کی طرح بیٹھ گئے۔کراچی اور فیصل آباد ملک بھر میں انڈین ڈی ٹی ایچ کی سروسز کی فراہمی کے بڑے مرکز بنے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی ایک بڑی کاروباری و سیاسی شخصیت اس دھندے کے پیچھے ہے اور چند ماہ قبل اینڈین ڈی ٹی ایچ کیخلاف پیمرا کی مہم کو ناکام بنانے میں بھی اس شخصیت کے اثرورسوخ کا ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ محض غیرقانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کی وجہ سے ہنڈی اور دیگر غیرقانونی طریقوں سے بھارت جا رہا ہے اور وطن عزیز کو دوہرے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment