پینسرہ،موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی واک کا انعقاد

mw-police-pansra
عوام میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے ،رانا طاہر موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے روڈ سیفٹی واک نکالی جا رہی ہے
ایس ایس پی ساؤتھ کی ہدایت پر موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی رانا طاہر، ایڈمین آفیسر انسپکٹر امان اﷲ، قلب سیال، غلام نبی اور ثناء یٰسین نے واک کے شرکاء کو روڈ سیفٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ رانا طاہر نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے ۔ اصل میں لوگ روڈ سیفٹی کی اہمیت سے ہی آگاہ نہیں ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کی قدر نہیں، ہم سب جلدی میں ہیں اور جلد از جلد منزل پر پہنچنے کی کوشش میں حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے روڈ پر سفر کریں، اس سے نہ صرف ہماری بلکہ دوسرے لوگوں کی جانیں بھی بچ سکتی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.