پی آئی اے کے ملتان سے کراچی جانیوالے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

ملتان(نیوزلائن)پی آئی اے کے ملتان سے کراچی جانیوالے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے باعث ٹیک آف سے کچھ دیرپہلے ایئرپورٹ پرروک لیاگیا،اطلاعات کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی فلائٹ نمبر پی کے 581میں اتوارکی شب ٹیک آف سے قبل انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کومطلع کیا اورطیارے کوایئرپورٹ پرہی روک لیاگیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے تمام مسافرمحفوظ ہیں اورانجن میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیاہے۔

Related posts