پی ٹی آئی میں دو خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے کا اعتراف

اسلام آباد(نیوزلائن)عائشہ گلا لئی کی جانب سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر لگائے گئے سنگین الزامات نے ملکی سیاست میں ایک بھونچال مچ گیا ۔ عمران خان نے پارٹی کی 2 خواتین کی جانب سے حراساں کیے جانے کی شکایات کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا گیا ہے۔ انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔عائشہ گلالئی کے الزامات پر شفاف تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔اگر مجھ پر کوئی الزام ثابت ہوجائے تو ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔ اس موقع پر عمران خان نے پارٹی کی 2 خواتین کی جانب سے حراساں کیے جانے کی شکایات کرنے کا اعتراف کر لیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی ایسی کوئی شکایت آئی انہوں نے فوری ایکشن لیا۔ تحریک انصاف میں خواتین کو بھرپور عزت اور اہمیت دی جاتی ہے۔ حال ہی میں پارٹی کی 2 خواتین کی جانب سےجنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایت کی گئی تھی جس پر فوری ایکشن لیا گیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment