چند گھنٹوں کا کھیل باقی‘ شریف فیملی کی قسمت کی رپورٹ تیار


اسلام آباد(نیوزلائن)شریف فیملی کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے رپورٹ آج منظر عام پر آجائے گی۔پانامہ کیس شریف فیملی کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گا۔ جے آئی ٹی میں اپنا مقدمہ ہارنے کی صورت میں شریف فیملی کیلئے اپنی سیاست جاری رکھنا ناممکن ہو جائے گا جبکہ پانامہ سے سرخرو ہونے پر اس کے سامنے کوئی رکاوٹ ٹھہرنے کی ہمت نہیں کر سکے گی۔ پانامہ کیس کی رپورٹ تیار ہے اور صرف چند گھنٹوں کا کھیل باقی ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوتے ہی ن لیگ کے مستقبل کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی جے آئی ٹی سے مختلف ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ جے آئی ٹی تشکیل ہی سپریم کورٹ نے خود کی تھی اور جے آئی ٹی کی رپورٹ ہی فیصلے کی بنیاد ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment