’’چڑیا ‘‘نے اگلے سال پی سی بی سے اڑنے کا اعلان کردیا

najamپاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال اپنے عہدے سے الگ ہو جائینگے

،گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کی افتتاحی تقریب دبئی میں ہوگی لیکن اختتامی تقریب لاہور میں ہوگی اور فائنل بھی لاہورمیں کرانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے پی ایس ایل الگ کمپنی ہوگی اور ڈائریکٹرز کی اکثریت پاکستان کرکٹ بورڈسے باہر کی ہو گی کیونکہ ہم پی ایس ایل کو پی سی بی کی سیاست سے الگ رکھنا چاہتے ہیں۔ڈائریکٹرز کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سال پی ایس ایل کے چیئرمین نہیں رہیں گے اور باہر سے کوئی شخص پی ایس ایل کا سربراہ ہوگا۔ انہوں نے کہا اکثر ٹیموں نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے کھلاڑیوں کو دوبارہ حاصل کیا ہے کیونکہ انہیں مزید بڑے ناموں کی توقع نہیں تھی لیکن اگلے سال ڈرافٹ میں ٹیموں میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے پالیسی پر نظرثانی کرینگے

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.