چہرہ گورا مگر ہاتھ پاؤں کالے‘ سیاہی دور کرنے کا آسان نسخہ؟

hath-paonچہرہ گورا چٹا ہو اور ہاتھ پاؤں داغوں سے بھرے بدنما ہوں تا کتنا عجیب لگتا ہے۔ اور آج کل اکثر ایسا ہے، چہرہ اتنا پیارا ہوتا ہے کہ کیا کہنے اور ہاتھ پاؤں کسی نہ کام کے! گرلز آج آپکا یہ مسئلہ بھی حل کر دیتے ہیں۔ یاد رکھیں پیارے چہرے کے ساتھ ساتھ اگر ہاتھ پاؤں بھی نرم و ملائم ، چمکدار، اور جھریوں سے پاک صاف ہوں تو آپکی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں، ہاتھ گورے چٹے نرم و ملائم ہوں گے تو آپ سے مصافحہ کرنے والے یا آپکا ہاتھ پکڑنے والے کو بھی اچھا محسوس ہوگا، اور اگر آپ کے پاؤں گورے چٹے جھریوں اور ڈیڈ سکن سے پاک صاف ہوں گے تو جوتا پہنا ہوا اچھا لگے گا۔ بلکہ یوں کہیں کہ اچھی کوالٹی کا پیارا جوتا پیارے پاؤں میں ہی سجتا ہے، وگرنہ ٹائم پاس کرنے کا کیا ہے وہ تو سب کا ہو رہا۔ آج ہم آپ کے لیے نہایت مفید اور آزمودہ ٹوٹکے لے کر آئے ہیں، جو آپ کے ہاتھ پاؤں کو صاف اور روشن کر دیں گے۔ ہم آپکی شخصیت کو جاذب نظر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے، جو راز ہوتا ہے آپ سے شیئر کر دیتے ہیں۔ ہاتھ پاؤں کی دل کشی کا آزمودہ ٹوٹکہ۔ سونے سے پہلے پانی گرم کریں اور اس میں ایک چمچ آئیوڈین ملا نمک ڈال دیں۔ اور پھر اس قابل برداشت گرم پانی میں پاؤں ڈپ کر کے بیٹھ جائیں، پانچ سے سات منٹ پاؤں پانی کے اندر رکھیں اور پھر پانی کے اندر ہی پاؤں صاف کرنے والا کمہار کا بنا ہوا لال مٹی کا جانوا لے کر پاؤں پر رگڑیں تاکہ میل کچیل اور مردہ جلد اتر جائے۔ پھر پاؤں باہر نکال کر صاف نیم گرم پانی سے دھو کر تولیے سے خشک کر لیں اس سے دو فائدے ہوں گے پاؤں کی میل کچیل، ڈیڈ سکن بھی دور ہوگی اور دن بھر کی تھکاوٹ بھی اتر جائے گی، اور پھر اس عمل کے تیس منٹ بعد پودینہ کے پتوں کا پانی نکال کر ایلوویرا میں مکس کر کے ہاتھ اور پاؤں پر ملیں، پانچ سات منٹ اچھی طرح ملنے کے بعد چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر ہاتھ پاؤں دھو لیں، چند دنوں میں ہی آپکو واضح فرق محسوس ہوگا۔ ہاتھ پاؤں ایک دم صاف ہو کر چمک جائیں گے۔ کینو کے چھلکے اور خام دودھ۔ ابھی کینو کا موسم جا رہا ہے اس لیے کینو کھا کر اس کے چھلکے چھاؤں میں سکھا کر رکھ لیں، رنگ چمکانے کے لیے نہایت کرشماتی ہیں۔ کینو چھلکا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ۔ کچا دودھ حسب ضرورت۔ دونوں اجزأ کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور ہاتھ پاؤں دھو کر اچھی طرح یہ پیسٹ لگا دیں، پھر گھر کے کام کاج کرتی رہیں اور ایک گھنٹے بعد ہاتھ پاؤں نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ ایک ماہ استعمال سے آپ کے ہاتھ پاؤں صاف ستھرے، چمک دار اور دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ہاتھ پاؤں کے داغ دھبے اور سیاھی دور کرنا۔ بوریکس پاؤڈر جلد کے داغ دھبے اور رنگت صاف کرنے میں بہت اچھا ہے۔ تین کھانے کے چمچ بوریکس پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ گلیسرین۔ دو کھانے کے چمچ عرق گلاب۔ تینوں چیزوں کو ملا کر اچھی طرح پیسٹ بنا لیں اور تیس سے چالیس منٹ اپنے ہاتھ پاؤں پر لگا رہنے دیں پیسٹ سوکھ جائے گی پھر نیم گرم پانی سے ہاتھ پاؤں دھو لیں، بہت جلد آپکو اچھا رزلٹ ملے گا، ہاتھ پاؤں کے سب داغ دھبے ختم ہو جائیں گے اور جلد پر نکھار آ جائے گا:۔

Related posts