چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد ناقص کارکردگی پر فارغ


فیصل آباد(ندیم جاوید)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد ڈاکٹر محمد اکرم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انہیں فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ آفس اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔نیوزلائن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے ۔ ان کی تعیناتی چندماہ پہلے ہی ہوئی تھی مگر وہ آر ٹی او فیصل آباد کے معاملات کو بہتر نہ رکھ سکے اور آرٹی او کے میں معاملات ان کے ہاتھوں سے نکلتے ہی گئے۔ چند روز قبل اسلام آباد میں چیف کمشنر کانفرنس کے دوران بھی چیئرمین ایف بی آر نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں معاملات ہنگامی بنیادوں پر درست کرنے کی ہدائت کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف بی آر حکام کو ان کے حوالے سے مسلسل شکایات مل رہی تھیں جبکہ آر ٹی او کی ریکوری سمیت تمام معاملات میں ہی ان کی پوزیشن انتہائی کمزور تھی جبکہ آر ٹی او کے اندرونی معاملات میں بھی ان کی گرفت نہ ہونے کے برابر تھی۔ ان حالات کے پیش نظر ایف بی آر نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں ڈاکٹر محمد اکرم کو فوری چیف کمشنر فیصل آباد کا عہدہ چھوڑ کر اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.