چیمپئنز ٹرافی‘ پاکستان کیساتھ فائنل کھیلنے کیلئے انڈیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا


برمنگھم(نیوزلائن) آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے جگہ بنا لی۔چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں اتوار کے روز بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کربنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ، ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لئے بہترین ثابت ہوا ، بھارتی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو264رنز تک محدود کردیا ، بنگلہ دیش کی جانب سے 265رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، شیکھر دھون اور روہت شرما نے بھارت کو 87 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جب کہ شیکھر دھون 46 رنز کی اننگز کھیل کر آؤ ٹ ہوئے جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے روہت شرما کا ساتھ دیا اور دوسری وکٹ کے لیے شاندار شراکت قائم کی، روہت شرما نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 129بالوں پر123رنز بنائے جبکہ 78گیندوں پر 96رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس قبل بنگلہ دیش نے اپنے کھیل کا آغاز کیا تھا بھارت کو اپنی پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں ملی جب سومیا سرکاربغیر کوئی رنز بنائے بھنویشور کمار کی گیند کلین بولڈ ہوگئے۔31 رنز پر بھارت کو دوسری کامیابی ملی جب جارح موڈ میں نظر آنے والے شبیر رحمان 19 رنزبنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی بھنویشورکمار نے حاصل کی۔ ان کے بعد تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ،تمیم اقبال 154 کے مجموعی اسکور پر 70 رنز بنا کریادو کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ شکیب الحسن 15 رنز بنا کر جدیجا کا شکار ہوئے جب کہ مشفق الرحیم بھی 179 کے مجموعی اسکور پرپویلین لوٹ گئے انہیں یادو نے آؤٹ کیا۔ بنگال ٹائیگرز کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مصدق حسین تھے جو 15 رنز بنا کر بمراہ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے بھنویشورکمار،جسپریت بمراہ اور جادیو نے 2,2وکٹیں حاصل کیں جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے70اور مشفق الرحمان نے 61رنز بنائے۔

Related posts