چینی فوج کا چیک پوسٹوں پر حملہ، 158 بھارتی فوجی ہلاک

بیجنگ(نیوزلائن)سکم کے علاقے میں چین اور بھارتی فوج میں جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں اور چین نے حملہ کر کے 158بھارتی فوجی مار دئیے۔ نیوزلائن کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے سکم کے علاقے میں بھارتی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا ہے جس میں تقریباً158کے قریب بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے میں بھارت کا بارودی مواد اور دیگر سامان بھی تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے راکٹ حملے کے بعد بھارت اور چین کے مابین چھڑپوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ چین کی جانب سے بارہا انتباہ کے باوجود بھارت نے مذکورہ علاقہ سے اپنی فورسز نہیں ہٹائیں جس پر چین نے بھارتی فوج کی چیک پوسٹس پر راکٹ فائر کیے ۔سکم کے علاقے میں چین اور بھارتی فوج کی جھڑپیں گزشتہ کئی عرصے سے جاری ہیں ۔واضح رہے کہ چین سکم کے علاقے کا دعویدار ہے اور اس کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے :-

Related posts

Leave a Comment