چین پاکستان کے اہم ترین شہرفیصل آباد میں ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹی بنائے گا

فیصل آباد(نیوزلائن)پاکستان کے اہم ترین شہر میں پاک چائینہ دوستی کے نام پر ٹیکنیکل یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے ابتدائی کام کیا جا رہا ہے ۔چند ہفتوں تک اس کا علان اور رواں سال کے دوران ہی یونیورسٹی عملی طور پر کام شروع کر دے گی۔نیوزلائن کے مطابق ہمالیہ کے طرفین کے ممالک کی دوستی میں انتہائی اہم موڑ آنیوالا ہے۔ چین پاکستان میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اورزبانوں کے علم کو ترویج دینے کیلئے یونیورسٹی قائم کرنے میں تعاون کرے گا۔ یونیورسٹی کیلئے تمام تر فنڈنگ چین کرے گا جبکہ ٹیکنیکل معاونت بھی فراہم کرے گا جبکہ یونیورسٹی کیلئے اراضی حکومت پاکستان دے گی اور عملی اقدامات بھی پاکستان کرے گا۔پاک چائینہ دوستی یونیورسٹی پاکستان کے اہم ترین شہر اور ٹیکسٹائل حب فیصل آباد میں بنانے پر غور ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس یونیورسٹی کاقیام ٹیوٹا کے زیر تحت کرنے پر غور ہو رہا ہے تاہم بعد ازاں اسے خودمختار حیثیت دیدی جائے گی۔یونیورسٹی کو ہائیرایجوکیشن کمیشن سے منظور اور پنجاب اسمبلی سے اس کا چارٹرپاس کرایا جائے گا۔یونیورسٹی کے قیام کیلئے ورکنگ آخری مراحل میں ہے اور رواں سال کے دوران ہی یونیورسٹی عملی طور تعلیم و تدریس کا کام شروع کردے گی۔چیئر مین ٹیوٹا قیصر احمد شیخ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چین کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور لینگوئج سٹڈیز کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کے قیام پر کام ہو رہا ہے ۔ تاہم اس کے لئے دو آپشن ہمارے پاس ہیں ۔ لاہور اور فیصل آباد دونوں ہی آپشن میں موجود ہیں ۔ آئندہ دو ہفتوں میں اس بارے حتمی فیصلہ ہوجائے گا کہ یہ یونیورسٹی کہاں بنے گی اور اس کی فزیبلٹی کیا ہو گی۔

Related posts

Leave a Comment