ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی‘ آٹھ کیس عدالت بھیجنے کا فیصلہ


فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹورز چلانے،عطائی ڈاکٹرز اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 8کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز کی رپورٹ پر میڈیکل سٹورز مالکان کا موقف سنتے ہوئے دوکووارننگ،6 کیسزکو آئندہ سماعت تک موخرکردیا گیا۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عارف شہزاد،ممبرز کمیٹی کیپٹن ڈاکٹر محمد صدیق،ڈرگ انسپکٹرز محسن اصغر،غلام مصطفی،محمد ذیشان،ڈپٹی پراسیکیوٹرسجیلہ نذیر کے علاوہ پنجاب پولیس کے نمائندہ آفیسربھی موجود تھے۔صدر اجلاس نے ڈرگ کورٹ کوریفرکئے گئے کیسز کی موثر پیروی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز کو ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹورز وعطائی ڈاکٹرز کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی تاکیدکی اور کہا کہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کراکر انہیں سزا دلوائیں تاکہ وہ آئندہ اس قبیح کاروبارکو چھوڑ دیں ۔انہوں نے کہا کہ سیل کئے گئے اوروارننگ کے حامل میڈیکل سٹورز کو وقفے وقفے سے چیک کریں اورخلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related posts