ڈسٹرکٹ گرلز والی بال چمپیئن شپ پنجاب کالج نے جیت لی


فیصل آباد (نیوزلائن)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ گرلز والی بال چمپیئن شپ پنجاب کالج فاروومن نے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق گرلز ہائر سکینڈری سکول گٹی میں جاری گرلز والی بال ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف گرلز تعلیمی اداروں کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق فرسٹ پوزیشن پنجاب کالج فاروومن نے حاصل کی،سیکنڈسمن آباد ڈگری کالج فاروومن،تھرڈسمن آباد گرلزسکول نے حاصل کی جن میں بالترتیب 20ہزار، 10ہزار، 5ہزارروپے اورٹرافیز تقسیم کی گئیں جبکہ ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی پنجاب کالج کی عشرت اورڈگری کالج کی رابعہ قرارپائیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال ‘ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب کالج رفعت اقبال،پرنسپل پنجاب کالج الاسائنس عامر القیوم،ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج خالد یعقوب،پرنسپل ادارہ خالدہ ناہید‘ وائس پرنسپل کوثر پروین،ٹورنامنٹ سیکرٹری جاوید اقبال ‘ رانا کاشف رشیداور دیگر بھی موجود تھے ۔

Related posts