کرکٹرز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کرنے کی تجویز


لاہور(نیوزلائن) کرکٹرز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کرنے کا قانون متعارف کروانے کی تجویز دیدی گئی۔ کرکٹ بیٹ کے کناروں کو بھی چھوٹا کیا جائے گا۔ کرکٹرز کیلئے ڈسپلن کا شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔ فٹبالروں کی طرح اب کرکٹروں کو بھی ریڈ کارڈ دکھائے جانے کی تجویز دیدی گئی ہے۔ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے قانون منظورکرنے کی سفارش کر دی ہے۔ بلے بازوں کیلئے اب چھکے پر چھکے مارنا آسان نہیں رہے گا۔ بیٹ کے کناروں کی چوڑائی اور موٹائی کم کرنے کا قانون بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ ورلڈ کمیٹی کی سفارشات ایم سی سی کی مین کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہیں۔ حتمی منظوری کے بعد نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر 2017 سے ہوگا۔

Related posts