کینولا آئل کھائیں‘ موٹاپا بھگائیں

canolaہمیشہ سے ہی لوگ یہ سمجھتے آئے ہیں کہ زیتون کا تیل کھانے سے وزن کم ہوتا ہے لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینولاآئل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اس کے استعمال سے پیٹ کی چربی کم ہونے لگتی ہے۔ امریکہ کی پین سٹیٹ میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چار ہفتوں تک اپنے کھانوں کو بناتے ہوئے اگر کینولا آئل کا استعمال کیا جائے تو آپ کا پیٹ کم ہوسکتا ہے۔تحقیق کار پروفیسرکریس ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ اس میں زیتون کے تیل سے نصف سیچوریٹیڈفیٹ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وزن کم ہوتاہے۔اس کا کہنا ہے کہ کینولاآئل میں مونوسیچوریٹیڈ فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم کے لئے مفید ہے اورموٹے افراد کو یہ بہت زیادہ فائدہ دیتا ہے۔تحقیق میں پانچ ویجی ٹیبل آئلز کی افادیت جانی گئی،ان آئلز میں کینولا،کارن،سن فلاورکی دو اقسام کو دیکھا گیا۔لوگوں کو ان تیلوں سے بنائے گئے کھانے ایک مہینہ تک کھلائے گئے، ایک ماہ بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ کینولاآئل کھاتے تھے ان کی پیٹ کی چربی دیگر لوگوں کی نسبت زیادہ کم تھی:۔

Related posts