گردوں کے مریضوں کی زندگی بچانے والی اہم ادویات کی مصنوعی قلت‘ بلیک میں فروخت


alpha-ketoanalogue-250x250
فیصل آباد(ندیم جاوید)گردوں کے امراض کا شکارمریضوں کی زندگی بچانے والی اہم ترین میڈیسن لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں نایاب ہو گئی۔ ڈسٹری بیوٹر نے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کے بلیک میں بھاری قیمتوں پر مخصوص لوگوں کو فروخت کرنا شروع کر رکھی ہے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نیوز لائن کے مطابق پنجاب بھر کی میڈیسن مارکیٹس‘ فارمیسی‘ میڈیکل سٹوروں پر اہم ترین ادویات سمیت گردوں کے امراض کا شکار مریضوں کی زندگی بچانے والی ادویات نایاب ہیں۔لاہور‘ فیصل آباد‘ ملتان‘ گوجرانوالہ‘ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں ان ادویات کی ڈسٹری بیوٹر نے مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے۔مصنوعی قلت کی آڑ میں شہریوں سے ان ادویات کی پانچ گنا تک قیمت وصول کی جارہی ہے۔ صوبے کی 70فیصد فارمیسیوں اور میڈیکل سٹوروں پر یہ ادویات میسر ہی نہیں ہیں جن کے پاس موجود ہیں وہ بھی اس کی فراہمی زائد نرخوں پر اور متعدد شرائط کیساتھ کرتے ہیں۔اس صورتحال سے گردے کے مریضوں کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے جبکہ انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
download
طبی ماہرین کے مطابق
KETOALPHA
اور
KETOSTRILL
گردوں کی بیماری کے مریضوں کی زندگی بچانے کیلئے بے حد ضروری ہیں۔ اس کی قلت پیدا کرنے والے کسی طور معافی کے قابل نہیں ہیں۔

Related posts