گلگت بلتستان کا ضمنی الیکشن ‘ حکومتی امیدوار کو شکست‘پیپلز پارٹی کامیاب


گلگت(نیوزلائن)گلگت بلتستان کے ضمنی الیکشن میں حکمران مسلم لیگ ن‘ اسلامی تحریک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے مشترکہ امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سولوفلائیٹ کرتے ہوئے نشست جیت لی جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار محض 373ووٹ حاصل کرسکا۔ نیوزلائن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے لئے ہنزہ نگر 4کی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوا۔یہ نشست اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی محمد علی کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔اسلامی تحریک نے ضمنی الیکشن کیلئے محمد باقر کو اپنا امیدوار نامزد کیاتھا۔ مسلم لیگ ن اور مجلس وحدت مسلمین نے بھی اسلامی تحریک پاکستان کے محمد باقر کی حمائت کا اعلان کر رکھا تھا۔پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سولو فلائیٹ کرتے ہوئے میدان میں تھیں۔محمد باقر کو 5334ووٹ ملے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید حسین 6671ووٹ حاصل کرکے نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔

Related posts

Leave a Comment