ہائیکورٹ نے پیمرا کو سیون نیوز کیخلاف کارروائی سے روک دیا


اسلام آباد(نیوزلائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو سیون نیوزکیخلاف کارروائی سے روکدیا۔عدالت عالیہ میں سیون نیوز کی مینجمنٹ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ پیمرا کا سیون نیوز کی نشریات ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے اور اس سے مالی طور پر سیون نیوز کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ عدالت عالیہ نے اس پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیون نیوز کی نشریات معطل کرنے سے روک دیا اور پیمرا سے اس حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔اس سے قبل پیمرا نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ایک شکائت پر فیصلہ سناتے ہوئے سیون نیوز کی نشریات ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے اور سیون نیوز کے ڈائریکٹرزشیراز ہاشمی‘ رومانہ آصف‘ فراز ہاشمی کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment