یاسر شاہ کے جادو سے بچنے کیلئے ٹاپ گرین وکٹ تیار


wktپاکستان سے خوفزدہ کیویز کو ہری ہری سوجھنے لگی، ہیگلے اوول پر سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کے جادو سے بچنے کیلئے گرین ٹاپ وکٹ تیار کرلی، ٹم ساتھی بھی پھر سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں، ٹاپ آرڈر پر ٹام لیتھم کا ساتھ جیت راویل دیں گے۔کوچ مائیک ہیسن نے کہاکہ اپنے لیے موزوں کنڈیشنز کی تیاری ہمارا حق ہے، گرین کیپس کا بولنگ اٹیک انتہائی موثر اور ہر کنڈیشنز میں کاری وار کی صلاحیت سے مالا مال ہے، ہمارے بیٹسمینوں کو ثابت قدمی کا ثبوت دینا ہوگا۔ادھر پاکستانی ٹیم بھی زلزلے کے اثر سے نکلنے کے بعد کیوی صفوں پرلرزہ طاری کرنے کیلئے تیارہے، ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑیوں نے کافی حد تک خود کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرلی، 6 مستند بیٹسمین اور 4 بولرز کے ساتھ میدان سنبھالے جانے کی توقع ہے، بابر اعظم کو الیون میں جگہ بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔مقابلے کے دوران بارش کی دخل اندازی کی پیشگوئی موجود ہے، کوچ مکی آرتھر واضح کرچکے کہ میزبان ٹیم کو کسی بھی صورت آسان شکار سمجھنے کی غلطی نہیں کی جائے گی، کامیابی کیلئے خاص طور پر بیٹسمینوں کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔نیلسن میں نیوزی لینڈ اے سے سہ روزہ وارم اپ میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث گرین کیپس کو 2 میچز کی سیریز کی تیاریوں کا مناسب موقع نہیں مل سکا، البتہ کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سے کھلاڑیوں نے آنے والی سیریز کیلئے خود کو کافی حد تک تیار کرلیا ہے، گذشتہ روز موسم خوشگوارہونے کی وجہ سے نیٹس پر بولرز اور بیٹسمین نے بھرپور پریکٹس کی، ہیگلے اوول میں تین گھنٹے تک کھلاڑی ٹریننگ کرتے رہے۔کوچ مکی آرتھر پہلے ہی واضح کرچکے کہ کیوی ٹیم کے حال ہی میں بھارت میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ہمیشہ ہی اپنی ہوم کنڈیشنز میں کافی سخت ٹیم ثابت ہوتی ہے، انھوں نے بیٹنگ لائن پر خاص طور پراپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرنے کیلئے زور دیا۔ پاکستان کی جانب سے6 مستند بیٹسمینوں اور4 بولرز کے ساتھ میدان سنبھالنے کی توقع ہے، اس صورت میں بابر اعظم الیون میں جگہ بنا سکتے ہیں، انھوں نے دبئی میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں نصف سنچری بنائی مگر ویسٹ انڈیز سے اگلے 2 میچزمیں باہربیٹھے تھے، پاکستانی اٹیک وہاب ، عامر اور سہیل خان پرمشتمل رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے ہیگلے اوول میں گرین ٹاپ وکٹ تیار کرلی

Related posts