نیوزی لینڈ 32 برس سے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز ہرانے میں ناکام

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک کھیلی گئی ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ٗ 21 سیریز میں پاکستان 13 مرتبہ فتح یاب ٗ نیوزی لینڈ صرف دو ٹیسٹ سیریز ہی جیت پایا ٗ 6 مرتبہ سیریز ڈرا ہوئی ٗ کیویز گزشتہ 32 برس سے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز ہرانے میں ناکام ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آج ( جمعرات سے ) کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ سیریز میں اب تک 21 مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں تاہم پاکستانی ٹیم نے ہر بار کیویز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ۔ 21 سیریز میں پاکستان 13 مرتبہ فتح یاب ہوا جبکہ نیوزی لینڈ صرف 2 سیریز ہی اپنے نام کرسکا دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 6 مرتبہ برابری کی بنیاد پر اختتام پذیر ہوئی ۔ پاکستان نے 2011ء میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا اور دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اس نے 1-0 سے اپنے نام کی تھی جبکہ 2015ء میں ابوظہبی میں کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز1-1 سے برابر رہی تھی ۔

Related posts