خشک سردی کے باعث نزلہ‘ کھانسی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں

flu-rates-double_2488392b
پنجاب بھر میں خشک سردی کے باعث نزلہ‘ کھانسی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے نکلتے ہوئے چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے بعد خشک سردی کا راج جاری ہے۔ ہوا میں ہر طرف معلق مٹی اور گرد کے زرات کے باعث شہریوں میں سانس اور گلے کے امراض جنم لے رہے ہیں۔بڑھتی آلودگی سے بچاو کیلئے ناک‘ کان اور گلے کے ماہر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس موسم میں شہریوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک اور کپڑے سے ڈھانپ کر نکلیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خشک سردی بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ ان موسمی بیماریوں سے بچاو کے لیے بچوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

Related posts