عامر کی تباہ کن باؤلنگ‘ آسٹریلیا پر دھاک بٹھا دی

کیرنز: (نیوزلائن) کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف محمد عامر نے تباہ کن باؤلنگ سے 3 شکار کرے دھاک بٹھا دی۔ پاکستانی 208 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم نے چار وکٹ پر تین رنز بنا لیے۔ نیوزلائن کے مطابق تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹوٹل کو 208 تک پہنچایا۔ یونس خان 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سرفراز احمد 39 جبکہ کپتان مصباح الحق ٹوٹل میں صرف 20 رنز کا اضافہ کر سکے۔ جواب میں پاکستان نے خطرناک باؤلنگ اٹیک سے تباہی مچا دی۔ محمد عامر نے تو گویا دھاک ہی بٹھا دی۔ دو میں سے ایک اوور میڈن کیا جبکہ تین رنز کے عوض تین شکار کیے۔ ایک مہرہ راحت علی نے کھسکایا۔ یوں میزبان ٹیم کے ٹاپ تھری کی کارکردگی صفر رہی۔ 205 رنز کے خسارے کا شکار کرکٹ آسٹریلیا الیون دوسرے روز اِن ایکشن ہو گی۔

Related posts